کراچی کی مقامی عدالت نے پاکستان اورنیوزی لینڈ کےدرمیان دوسرے ون ڈے کے دوران گراؤنڈ میں داخل ہونے والے دونوں نوجوانوں کی ضمانت منظورکرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔۔ پولیس نے محمد عباس اورجاوید خان نامی نوجوانوں کوجوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے دونوں نوجوانوں کی 30،30 ہزارروپے کے عوض ضمانت منظورکرلی۔ دونوں نوجوان بدھ کو پاکستان اورنیوزی لینڈ کےدرمیان دوسرے ون ڈے کے دوران محمد رضوان اوربابراعظم سےملنے کیلئے انکلوژرزکی حفاظتی گرل پھلانگ کر گراؤنڈ میں داخل ہوگئے تھے۔ پولیس نے دونوں کوحراست میں لےکرعزیزبھٹی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا تھا۔

- January 12, 2023
2 years ago
0
You can share this post!