وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی اور کابینہ کوہٹانےکانوٹیفکیشن کالعدم قرار

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی اور کابینہ کوہٹانےکانوٹیفکیشن کالعدم قرار

لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اور صوبائی کابینہ کو ہٹانے کا نوٹیفیکیشن کالعدم قراردے دیا۔ لاہورہائی کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں درخواست پر سماعت کی۔ بیرسٹرعلی ظفر نے نے اپنے دلائل میں کہا کہ ہم نے اعتماد کا ووٹ لے کر سیاسی بحران ختم کردیا ہے۔ جسٹس عابد عزیز کے استفسارپرعلی ظفر نے معزز عدالت کو بتایا کہ 186 ممبران اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ووٹ دیا ہے۔

اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کے وکیل حیدر رسول نے نوٹیفکیشن کی کاپی پیش کی۔ سماعت کے دوران گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے وکیل خالد اسحاق نے اپنے دلائل میں کہا کہ گورنر پنجاب سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے۔ گورنر پنجاب نے وزیراعلی کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد پرویز الہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم واپس لے لیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ گورنر پنجاب نے اگر نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے تو پھرمعاملہ ہی ختم ہوگیا۔ ہم چاہتے ہیں ایسے معاملات میں عدالتوں کی مداخلت کم سے کم ہونی چاہیے۔ نوٹیفیکیشن واپس لینے کے بیان پرلاہور ہائی کورٹ نے پرویزالہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی درخواست نمٹا دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *