آسٹریلیا کا سیریزکھیلنےسےانکار، افغان کرکٹربگ بیش لیگ سے دستبردار

آسٹریلیا کا سیریزکھیلنےسےانکار، افغان کرکٹربگ بیش لیگ سے دستبردار

آسٹریلیا کے افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریزکھیلنے سے انکارپرافغان کرکٹر نوین الحق احتجاجاً بگ بیش لیگ سےدستبردارہوگئے۔ سڈنی سکسرزکی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولرنوین الحق نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ جب تک کرکٹ آسٹریلیا بچگانہ فیصلے کرنا بند نہیں کرے گا تب تک بگ بیش نہیں کھیلوں گا۔ آسٹریلیا نے پہلے واحد ٹیسٹ میچ کھیلنے سےانکار کیا اوراب ون ڈے سیریزسے دستبردارہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا ملک جسے سپورٹ کی ضرورت ہے آپ ان سےخوشی کی واحد وجہ واپس لے رہےہیں۔ طالبان کی جانب سے خواتین کی تعلیم اورملازمتوں پرپابندی کوجواز بناتے ہوئے آسٹریلیا نے افغانستان کے ساتھ ون ڈے سیریزنہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *