کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے دوسرے ون ڈے کے دوران میدان میں داخل ہونے والے دونوجوانوں کیخلاف عزیزبھٹی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ محمد جاوید ولد گل رحمان اورمحمد عباس ولد سجاول خان کے خلاف مقدمہ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں تعینات سب انسپکٹر راجہ ظفر اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی دفعات 425 اور 188/34 شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق بدھ کی شام نیشنل اسٹیڈیم میں دولڑکے انکلوژر نمبر6اور10 میں لگی آہنی حفاظتی گرل پھلانگ کر گراؤںڈ میں داخل ہوگئے اورپاکستان ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان کو گلے لگالیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرکے ملزمان کو پکڑا اورعزیز بھٹی تھانے منتقل کردیا۔۔ پولیس کی ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

- January 12, 2023
2 years ago
0
You can share this post!