طالبان کی جانب سے خواتین پرپابندیوں کو جواز بناتے ہوئے آسٹریلیا، افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردارہوگیا۔ آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز مارچ میں متحدہ عرب امارات میں شیڈول تھی۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق حکومت سے طویل مشاورت کے بعد اس وقت سیریزنہ کھیلنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق طالبان کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کی ملازمت اور تعلیم پر پابندی ہے۔ خواتین اور لڑکیوں کو پارکس اور جم میں جانے کا موقع بھی نہیں دیا جاتا۔ کرکٹ آسٹریلیا خواتین اورمردوں کے کھیلوں میں حصہ لینے کی حمایت کرتا ہے۔

- January 12, 2023
2 years ago
0
You can share this post!