الیکشن کمیشن نے عدم پیشی پرعمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے وارنٹ جاری کردئیے۔ ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کے کیس کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے پارٹی رہنماؤں اور چیئرمین کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ الیکشن کمیشن نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے تینوں کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی۔

- January 10, 2023
2 years ago
0
You can share this post!