روس سے منگوائی جانے والی گندم کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی۔ وزارت فوڈ سکیورٹی کے حکام کے مطابق روس سے گندم کے 2 بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے۔ جس میں ساڑھے 3 لاکھ ٹن گندم موجود ہے۔ حکومتی سطح پر روس سے مجموعی طور پر ساڑھے 7 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی۔ ساڑھے 4 لاکھ ٹن گندم بذریعہ گوادر پاکستان پہنچے گی۔ 30 مارچ تک روس سے درآمد کی جانے والی گندم کے تمام جہاز پاکستان پہنچ جائیں گے۔

- January 10, 2023
2 years ago
0
You can share this post!