طالبان نے افغانستان میں لڑکیوں کو پانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ افغان وزارت تعلیم کی جانب سے افغانستان کے اسکولوں، مدارس اور تعلیمی مراکز کو ہدایت کی گئی ہےکہ پانچویں جماعت تک لڑکیوں کے لیے اسکول و تعلیمی مراکز کھول دیے جائیں۔ وزارت تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ لڑکیاں اسکول آتے ہوئے اسلامی ڈریس کوڈ کی پابندی کو یقینی بنائیں۔ گزشتہ ماہ طالبان حکام نے لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی لگادی تھی جس کے بعد بعض اضلاع میں طالبان کے مقامی حکام نے پرائمری اسکول بھی بند کرادیے تھے۔

- January 10, 2023
2 years ago
0
You can share this post!