سعودی عرب: کرسٹیانو رونالڈوکی پرتعیش رہائش گاہ، کرایہ کروڑوں میں

سعودی عرب: کرسٹیانو رونالڈوکی پرتعیش رہائش گاہ، کرایہ کروڑوں میں

حال ہی میں سعودی کلب النصرکےساتھ 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کا معاہدہ کرنے والے پرتگالی اسٹارکرسٹیانورونالڈو کی سعودی عرب میں رہائش گاہ بھی بہت زیادہ پرتعیش ہے۔ رونالڈو سعودی عرب میں ہوٹل کے ایک ایسے سوٹ میں مقیم ہیں جو 17 کمروں پر مشتمل ہے اور اس کا ماہانہ کرایہ 3 لاکھ ڈالرز (7 کروڑ پاکستانی روپے ) ہوگا۔


برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو عارضی طور پر سعودی دارالحکومت ریاض کے فور سیزنز ہوٹل کے سوٹ میں مقیم ہیں۔ یہ ہوٹل سعودی عرب کی چند بڑی عمارتوں میں سے ایک کنگڈم ٹاور میں واقع ہے۔ رونالڈو کے لیے ہوٹل کے کنگڈم سوٹ کو ایک ماہ کے لیے بک کرایا گیا ہے۔ یہ سوٹ ہوٹل کی 48 سے 50 ویں منزلوں پر مبنی ہے، جس میں ایک لیونگ روم، ایک پرائیویٹ آفس، کھانے کا کمرہ اور ایک میڈیا روم بھی موجود ہے۔

ہوٹل کی جانب سے فٹبالر کو عربی، چینی، جاپانی اور بھارتی پکوان فراہم کئے جارہے ہیں۔ سوٹ میں رونالڈو اپنی پارٹنر جارجینا روڈریگیز اور 5 بچوں کے ساتھ مقیم ہیں۔ یہ ہوٹل ایک شاپنگ مال میں واقع ہے جہاں پرتعیش دکانیں موجود ہیں جبکہ ٹینس کورٹس، مساج ٹریٹمنٹ اور اسٹیم روم جیسی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو رہائش کے لیے مستقل جگہ بھی تلاش کررہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *