نئے سال کا پہلا گیس ذخیرہ سندھ میں دریافت ہوگیا۔ ماری پیٹرولیم کمپنی کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ او جی ڈی سی کے مطابق ماری پیٹرولیم نے تیل وگیس کی تلاش کیلئے نومبر 2022 میں کنویں کی کھدائی شروع کی تھی، اور ایک ہزار 15 میٹر گہرائی پر کنویں سے گیس کا ذخیرہ ملا ہے۔ کنویں سے 51 لاکھ مکعب فٹ گیس یومیہ حاصل ہوگی۔ گزشتہ ماہ ایک ہی ہفتے میں سندھ میں دو گیس ذخائر دریافت ہوئے تھے۔

- January 9, 2023
2 years ago
0
You can share this post!