پاکستان سے کارڈ کے ذریعے بیرون ملک ادائیگیاں اوپن مارکیٹ ریٹ پرکرنےکا فیصلہ

پاکستان سے کارڈ کے ذریعے بیرون ملک ادائیگیاں اوپن مارکیٹ ریٹ پرکرنےکا فیصلہ

پاکستان میں کمرشل بینکوں نے صارفین کو مطلع کیا ہے کہ بین الاقوامی ادائیگیاں اب بینک ریٹ کے بجائے اوپن مارکیٹ ریٹ پر کی جائیں گی۔ بینکنگ انڈسٹری کے مطابق بینکوں کی انٹربینک ریٹ کے بجائے اوپن مارکیٹ ریٹ سے ادائیگی صارفین کو فی ڈالر25 سے 30 روپے تک مہنگی پڑے گی۔ صارفین نے اسٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ بینکوں کو انٹر بینک ریٹ سے سیٹلمنٹ کرنے کا پابند کیا جائے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس عمل کے ذریعے ڈالر کے آؤٹ فلو کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ لیکن اس سے صرف وہ افراد جو چھوٹی سطح پر کاروبار کررہے ہیں اور کارڈز کے ذریعے ادائیگی کرکے سامان منگوا رہے ہیں وہ متاثر ہوں گے۔ ماہرین کے مطابق ایسے افراد جو کارڈز کے ذریعے بیرون ملک شاپنگ یا ادائیگی کرتے ہیں، انہیں بھی زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔ البتہ بیرونِ ملک بچوں کی فیسیں بھجوانے والے یا چھوٹی ادائیگیاں کرنے والے افراد متاثر ہوں گے۔ پاکستان کے مختلف بینکوں کی جانب سے صارفین کو پیغام بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بینک تمام بین الاقوامی لین دین صرف اوپن مارکیٹ ریٹ پر ہی کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *