برسبین: قومی ویمن کرکٹ ٹیم آسٹریلیا پہنچ گئی

برسبین: قومی ویمن کرکٹ ٹیم آسٹریلیا پہنچ گئی

بسمہ معروف کی قیادت میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آسٹریلیا پہنچ گئی۔ قومی ویمن اسکواڈ براستہ دبئی برسبین پہنچا۔ قومی ٹیم کل ایک روز آرام کے بعد پیر سے ٹریننگ کرے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز 16 جنوری سے ہوگا۔ سیریز کے بعد قومی ٹیم ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلیے جنوبی افریقہ روانہ ہوجائے گی جہاں 10 سے 26 فروری تک ایونٹ شیڈول ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *