پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ بھی ڈرا ہوگیا۔ دومیچز کی سیریزبھی بے نتیجہ ختم ہوگئی۔ کراچی میں میچ کے پانچویں اورآخری روزپاکستان کوجیت کیلئے 319 رنزاورنیوزی لینڈ کو8 وکٹیں درکارتھیں۔ 80 رنزپرپاکستان کی 5 وکٹیں گرگئیں۔ امام الحق 12، بابراعظم 27 اورشان مسعود 35رنزبنا کرچلتے بنے۔ سابق کپتان سرفرازاحمد نےسعود شکیل کے ساتھ ٹیم کی کمان سنبھالی۔ دونوں بیٹرزنے چھٹی وکٹ پر123رنزکی شراکت بنائی۔ سعود 32 رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔ سرفرازاحمد نے ٹیسٹ کیرئیرکی چوتھی سنچری اسکورکی۔ سرفرازنے آغا سلمان کے ساتھ بھی 70 رنزکی شراکت قائم کی۔ آخری سیشن میں سرفراز، آغا سلمان اورحسن علی کی وکٹیں گرنے سے ہلچل مچ گئی اورمیچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا۔ لیکن نسیم شاہ اور ابرار نے کیوی بولرز کا ڈٹ کرسامنا کیا۔ پاکستان کو جیت کیلئے 15 رنز اور نیوزی لینڈ کوایک وکٹ درکار تھی۔ امپائرزنے 3اوورزقبل کم روشنی کے باعث میچ ختم کردیا۔

- January 6, 2023
2 years ago
0
You can share this post!