قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفرازاحمد نے کم بیک سیریز کو یادگار بنادیا۔ دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار سنچری داغ دی۔ سرفرازنے اپنے 51ویں ٹیسٹ میں کیرئیرکی چوتھی سنچری اسکورکی۔ سرفرازاحمد نے سعود شکیل کے ساتھ چھٹی وکٹ پر123 رنزکی شراکت بھی بنائی۔ سنچری اسکورکرنے کے بعد سرفراز گراؤنڈ میں سجدہ ریز ہوگئے۔ اسٹیڈیم میں موجود سرفراز کی اہلیہ بھی آبدیدہ ہوگئیں۔ سرفراز ایک سنچری اور تین نصف سنچریوں کے ساتھ سیریز کےٹاپ اسکورربن گئے۔

- January 6, 2023
2 years ago
0
You can share this post!