برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنی نئی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ 2019 میں ان کے بڑے بھائی شہزاہ ولیم نے ان پر حملہ کرتے ہوئے گریبان پکڑا اور انہیں فرش پر گرا دیا تھا۔ برطانوی اخبار گارجین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شہزادہ ہیری کی سوانح عمری ‘اسپیئر ‘کی پیشگی کاپی حاصل کرلی ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق اسپیئر میں ہیری نے لکھا ہے کہ لندن کے گھر کے باورچی خانے میں بڑے بھائی ولیم کے ساتھ کسی بات پربحث ہوئی جس کے بعد ولیم نے ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو بدتمیز کہا۔ جس کے بعد ولیم نے انہیں فرش پرگرا دیا۔ ہیری نے کتاب میں مزید الزام لگایا ہے کہ ولیم نے ان کا گریبان پکڑا اور ان کے گلے میں پہنا ہوا ہاربھی توڑ دیا۔ بعد میں ولیم اپنے عمل پر افسردہ اور معذرت خواہ نظر آرہے تھے۔ برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس کی جانب سے ان الزامات پر اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ شہزادہ ہیری کی کتاب ‘اسپیئر’ 10 جنوری کو ریلیزہوگی۔

- January 6, 2023
2 years ago
0
You can share this post!