اے سی سی کے کیلینڈرشیڈول کا یکطرفہ اعلان، نجم سیٹھی کا بھی دوٹوک جواب

اے سی سی کے کیلینڈرشیڈول کا یکطرفہ اعلان، نجم سیٹھی کا بھی دوٹوک جواب

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کےچیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بھارت جاکر ورلڈ کپ کھیلنےکا فیصلہ اُس وقت ہوگا جب حکومت کہےگی۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اوربھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کی جانب سے ازخود اے سی سی کے سالانہ کیلینڈر کے اعلان کے بعد بھارتی اسپورٹس ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا کہ کیلینڈر شیڈول کا اعلان کرنے سے قبل ہمیں ایک فون کر کے مشورہ ہی کرلیتے۔ جے شاہ کو یکطرفہ طورپراعلان کرنےکی ضرورت کیا تھی۔ جب پوری ایشین کرکٹ کونسل موجود ہے تو مشاورت کیوں نہیں کی گئی؟

چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ ایک طرف آپ چاہتے ہیں کہ پاکستان ٹیم بھارت جاکر ورلڈ کپ کھیلے۔ دوسری طرف آپ کہتے ہیں پاکستان آکر ایشیا کپ نہیں کھیلنا۔ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہونی ہے تو کیا وہ بھی نہیں کھیلیں گے؟

نجم سیٹھی نے کہا کہ میں اپنےنوجوان ساتھی سےملنا چاہوں گا میری انو راگ ٹھاکرے کے ساتھ دوستی رہی ہے۔ بھارتی بورڈ آزاد ہے۔ سیاست کو دور رکھنا چاہیے۔ سب چاہتے ہیں کہ پاک بھارت میچ ایک نہیں دو ہوں۔ اس سے ریونیو بھی ملتا ہے، فینز بھی دیکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم توکہیں گے ایشیاکپ پاکستان میں ہونا چاہیے۔ تمام بڑی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرچکیں اب یہاں سیکیورٹی کا کوئی ایشونہیں ہے۔ ملکوں میں لڑائی جھگڑے چلتے رہتےہیں لیکن کرکٹ جاری رہنی چاہیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *