کورونا ویکسین نہ لگوانے پر جوکووچ امریکی ٹورنامنٹس میں شرکت سےمحروم ہوسکتے ہیں

کورونا ویکسین نہ لگوانے پر جوکووچ امریکی ٹورنامنٹس میں شرکت سےمحروم ہوسکتے ہیں

کوروناویکسین نہ لگوانے پر سربیا کے ٹینس اسٹارنواک جوکووچ ایک بارپھر امریکا میں دوبڑے ٹورنامنٹس میں شرکت سے محروم ہوسکتے ہیں۔ انڈین ویلزاور میامی ماسٹرزٹورنامنٹ مارچ میں امریکا میں شیڈول ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے غیرملکیوں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں توسیع کردی ہے۔ اوراب وہاں 10 اپریل تک غیرملکیوں کے لیے ویکسی نیشن لگوانے کا ثبوت دینا لازمی ہے۔ ویکسین نہ لگوانے پربضد جوکووچ پرامید ہیں کہ انہیں ایونٹس میں شرکت کی اجازت مل جائے گی لیکن اگرایسا نہیں ہوا تو وہ امریکا نہیں جائیں گے۔ گزشتہ برس ویکسین نہ لگوانے پرجوکووچ کو آسٹریلین اوپن میں بھی شرکت سے روک دیا گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *