ٹیکنالوجی فرم ایمازون نے ہزاروں افراد کو ملازمتوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایمازون کے سی ای او کے مطابق 18 ہزار افراد کو نوکریوں سے برطرف کرنے کیلئے پیکج پرکام کررہے ہیں۔ نوکریوں میں کٹوتی سے اخراجات میں کمی ہوگی۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو کے مطابق کمپنی کے 3 لاکھ مضبوط کارپوریٹ افرادی قوت میں سے صرف چھ فیصد کٹوتی کی جائے گی۔ ایمازون کے مطابق ملازمین کو ایسے پیکجز فراہم کررہے ہیں جن میں علیحدہ ہونے کی صورت میں ادائیگی، عبوری ہیلتھ انشورنس کے فوائد شامل ہوں گے۔

- January 5, 2023
2 years ago
0
You can share this post!