ایران، مظاہروں کی حمایت پر گرفتار آسکر یافتہ فلم کی اداکارہ ضمانت پر رہا

ایران، مظاہروں کی حمایت پر گرفتار آسکر یافتہ فلم کی اداکارہ ضمانت پر رہا

ایرانی حکومت کی جانب سے گرفتار آسکر ایوارڈ یافتہ فلم کی معروف اداکارہ ترانہ علی دوستی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ ایرانی نیم سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اداکارہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ ترانہ علی دوستی کو 17 دسمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اب انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ ایرانی حکومت نے معروف اداکارہ کو غلط معلومات اور افراتفری کو ہوا دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ ایرانی اداکارہ ترانہ علی نے ملک میں جاری مظاہروں کی حمایت کی تھی اورسوشل میڈیا پربغیراسکارف کے تصویر پوسٹ کرکے احتجاج کیا تھا۔ اداکارہ نے 8 دسمبر کو بھی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی اور اسی دن احتجاج میں شریک نوجوان کو پھانسی دی گئی تھی۔ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کردیا گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *