کنٹرول لائن کے اطراف اور دنیا بھر کے کشمیری آج یوم حق خودارادیت منارہے ہیں۔ کُل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے آج یوم حق خودارادیت منانے کی اپیل کی گئی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کو ان وعدوں پرعمل درآمد کرانا چاہیے جو اس نے 74 سال قبل کئے تھے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے لیے حمایت جاری رکھے گا۔ سلامتی کونسل نے 5 جنوری 1949 کی قرارداد میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کیا تھا۔

- January 5, 2023
2 years ago
0
You can share this post!