برازیل، عظیم فٹبالرپیلے کی آخری رسومات کی تیاریاں مکمل

برازیل، عظیم فٹبالرپیلے کی آخری رسومات کی تیاریاں مکمل

برازیل کے لیجنڈری فٹبالر پیلے کی آخری رسومات کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ ساؤپالو میں عظیم فٹبالر کی میت کو اسپتال سے ان کے پرانے کلب سانتوس کے اسٹیڈیم منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال اوراسٹیڈیم کے راستے میں پیلے کی میت کا استقبال آتشبازی سے کیا گیا۔

اُن کی میت کو عوام کے آخری دیدار کے لیے اسٹیڈیم کے بیچ میں رکھا جائے گا۔ مداح پیلے کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے صبح سے ہی قطاروں میں لگ گئے۔ پیلے کی تدفین منگل کوہوگی۔ کنگ آف فٹبال 29 دسمبر کو 82 سال کی عمر میں چل بسے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *