سعودی عرب کی تیز رفتار ’حرمین ٹرین‘ خواتین ڈرائیورز نے چارج سنبھال لیا

سعودی عرب کی تیز رفتار ’حرمین ٹرین‘  خواتین ڈرائیورز نے چارج سنبھال لیا

سعودی عرب میں پہلی بارخواتین تیز رفتار حرمین ایکسپریس چلانے لگیں۔ سعودی عرب ریلویز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرویڈیو شیئرکی جس میں خواتین ڈرائیورز کو دکھایا گیا۔ سعودی عرب کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہورہا ہے جب خواتین کو دنیا کی تیز رفتار ٹرینوں میں سے ایک حرمین ایکسپریس چلانے کا اعزاز حاصل ہورہا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں بتایا گیا کہ 32 سعودی خواتین نے حرمین ایکسپریس چلانے کی تربیت مکمل کی ہے۔

خواتین ٹرین آپریٹرز کے مطابق حرمین ایکسپریس چلانا ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔ یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جسے ہمارے کاندھوں پر سونپا گیا ہے۔ جو مسافر عمرہ یا حج کی ادائیگی کے لیے آئیں گے، انہیں بحفاظت پہنچانا ہمارا فرض ہوگا۔ حرمین ایکسپریس کو مکہ سے مدینہ اور مدینہ سے مکہ تک چلایا جاتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *