نیوزی لینڈ نےپاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کھانے کے وقفے تک بغیرکسی نقصان کے 119رنزبنالئے۔ کراچی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کا ٹاس نیوزی لینڈ نے جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کیوی اوپنرزٹام لیتھم اورڈیوون کونوے نے پراعتماد آغاز کرتے ہوئے نصف سنچریاں جڑدیں۔ پاکستانی بولرزپہلے سیشن میں کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔ پاکستان نے دوسرےٹیسٹ کیلئے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کرتے ہوئے وسیم جونیئراورنعمان علی کی جگہ نسیم شاہ اورحسن علی کوٹیم میں شامل کیا۔

- January 2, 2023
2 years ago
0
You can share this post!