ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک، میدانی علاقوں میں دھند

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک، میدانی علاقوں میں دھند

اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد ر ہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اورخیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں، پنجاب اوربالائی سندھ میں شدید دھند پڑنےکا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اورشمالی بلو چستان میں شدید سرد رہا۔ اتوار کے روز اسلام آباد کا درجہ حرارت 18ڈگری سینٹی گریڈ، لاہورمیں 16، کراچی میں 23.5، پشاور میں 12، کوئٹہ میں 6 اورگلگت بلتستان میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *