سال 2022 پاکستان ٹیم کیلئےکیسا رہا؟ بابراعظم نےیادگارلمحات شیئرکردئیے

سال 2022 پاکستان ٹیم کیلئےکیسا رہا؟ بابراعظم نےیادگارلمحات شیئرکردئیے

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سال 2022 میں کارکردگی اور ٹیم کے یادگار لمحات شیئر کر دئیے۔ پی سی بی پوڈ کاسٹ میں بابراعظم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے وائٹ بال کرکٹ میں قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن ریڈ بال کرکٹ میں پاکستان ٹیم کو زیادہ کامیابی نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل تک رسائی خوشی کے لمحات رہے۔ ایشیا کپ میں بھارت کو شکست دینا یادگار لمحہ تھا۔ بابر اعظم نے کہا کہ سری لنکا میں ریکارڈ ٹیسٹ ہدف حاصل کرنا بھی یادگار لمحہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیا کی 3 بہترین ٹیسٹ ٹیموں کی میزبانی کی۔ قومی کھلاڑیوں اور مداحوں کے لیے یہ سیریز شاندارتجربہ رہا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *