پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راونڈر شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ کا نکاح ہوگیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ اقصیٰ آفریدی کا نکاح نصیر ناصر خان سے کراچی میں ہوا۔ رخصتی بعد میں ہوگی۔ اقصیٰ آفریدی کا حق مہر سکہ رائج الوقت 131 تولہ چاندی رکھا گیا ہے۔ نکاح کے وقت 131 تولے چاندی کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار 952 روپے رہی۔
Nikah of Shahid Afridi Daughter Aqsa Take Place today .#ShahidAfridi #ShaheenShahAfridi pic.twitter.com/90xXbmWJ9f
— Javeriaaa (@jiyaa_aj) December 30, 2022
نکاح کی تقریب میں شاہد آفریدی کے ہونے والے داماد اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی موجود تھے۔ شاہین آفریدی اور انشاء آفریدی کا نکاح 3 فروری 2023 کو ہوگا۔