ایک روز میں فائرنگ کے 9 واقعات، امریکی شہر ’مرڈر کیپیٹل‘ قرار

ایک روز میں فائرنگ کے 9 واقعات، امریکی شہر ’مرڈر کیپیٹل‘ قرار

امریکی ریاست لوزیانا کے شہر نیواورلینز میں ایک روز کے دوران فائرنگ کے 9 واقعات میں تین افراد کو قتل کردیا گیا۔ شہر میں قتل عام اور پرتشدد جرائم میں ریکارڈ اضافے اور پولیس اسٹافنگ کے مسائل کے باعث شہریوں نے نیواورلینز کو امریکا کا ’مرڈر کیپیٹل‘ قرار دے دیا۔ ایک روز کے دوران فائرنگ کے 9 واقعات میں 3 افراد کے قتل سے شہر نے قتل و غارت گری کی وارداتوں کے 1990 کے دہائیوں پرانے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے سب سے زیادہ واقعات کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ رواں سال نیو اورلینز میں 277 افراد کو مختلف واقعات میں قتل کیا گیا جو کہ 1996 کے بعد ایک سال کے دوران قتل کے واقعات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ شہر میں حالیہ جرائم کی بڑھتی ہوئی لہر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں نے شہر کے میئرکو نااہل قرار دے دیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کی میئر امن و امان قائم رکھنے اور قتل کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو روکنے میں ناکام ہو گئی ہیں اور جرائم میں اضافے سے ان کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ شہر کی نئی عبوری پولیس چیف مشیل وڈفورک کے مطابق وہ محکمہ پولیس کے روایتی کلچر کو تبدیل کرنے کیلئے کوشش کر رہی ہیں تاکہ شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کےمسئلے کا تدارک کیا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *