متحدہ عرب امارات کی جانب سے حال ہی میں زمین کی ملکیت کے قوانین میں نرمی نے دنیا بھرکے لوگوں کویواے ای میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کیا ہے۔
دبئی ایک دنیا کا پرتعیش شہر ہے اسلئے بالی ووڈ کی مشہور شخصیات بھی یہاں سرمایہ کاری کرنے یا شہرمیں زندگی بسرکرنے کی خواہش کے معاملے میں پیچھے نہیں ہیں۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے دبئی کےحکمرانوں کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔ دبئی ٹورزم کے سفیرشاہ رخ خان پام جمیرہ کے ‘فرنڈ کے’ میں پرتعیش ولا کے مالک ہیں۔ شاہ رخ کے علاوہ ابھیشیک اورایشوریا رائے بچن، کیکوشاردا، شلپا شیٹھی سمیت کئی معروف شخصیاب کی دبئی میں جائیدادیں ہیں۔