ہم ٹی وی کے ڈرامے ‘میرے داماد ‘ میں پیش کیے جانے والے ایک سین پر ناظرین کی طرف سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔ جس میں داماد کی فرمائش پر ساس کو اس کے پیر پکڑ کر معافی مانگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ڈرامے معاشرے کا عکاس ہوتے ہیں، اور ڈراموں میں اس طرح کے تجربے کسی مثبت تبدیلی کا سبب نہیں ہوتے۔بلکہ مزید غلط روایات کو بھی جنم دے سکتے ہیں۔