رونالڈوجونیئرنےبھی مانچسٹریونائیٹڈکلب چھوڑدیا

رونالڈوجونیئرنےبھی مانچسٹریونائیٹڈکلب چھوڑدیا

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے رونالڈو جونیئر نے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیر باد کہہ دیا۔ گزشتہ ماہ کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ سے راہیں جدا کرلی تھیں۔ رونالڈو کا یہ فیصلہ ایک متنازع انٹرویو کے بعد سامنے آیا تھا جس میں رونالڈو نے کلب پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ میرے دل میں کلب کے منیجر کے لیے کوئی عزت نہیں ہے۔ تاہم اب والد کی طرح فٹبال کا جنون رکھنے والے رونالڈو جونیئر نے انگلش فٹبال کلب کو چھوڑ کر اسپینش کلب ریال میڈرڈ کی یوتھ ٹیم کو دوبارہ جوائن کرلیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق رونالڈو جونیئر نے اس سے قبل ریال میڈرڈ کے انڈر 14 لیول پر 20 مقابلوں میں 50 گول کیے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *