امریکا کی متعدد ریاستیں تاریخ کے بدترین برفانی طوفان کی زد میں ہیں۔ “بم سائیکلون” سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔ امریکا بھرمیں مجموعی اموات کی تعداد 70 تک پہنچ گئی۔ شدید برفباری کے باعث امدادی کارروائیوں میں بھی مشکلات درپیش ہیں۔ ہرطرف کئی کئی فٹ برف ہے۔ ہزاروں پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں جبکہ لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔ مختلف حادثات میں اب تک درجنوں ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔
ریاست نیویارک سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ جہاں 34 افراد زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔ بفلو شہر میں اب تک 27 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔ متعددعلاقے برف میں دب چکے ہیں۔
کولوراڈو، الینوائس، کنساس، کینٹکی، مشی گن، مسوری، نیبراسکا بھی شدید برفباری کی لپیٹ میں ہیں۔ امریکی محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک مزید برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔۔