معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑا ہے۔ طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے والد کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی اور اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ والد اس وقت کینیڈا میں ہیں اور ان کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
بابا جان اس وقت کینیڈا میں ہیں اور ان کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے. اللہ کے فضل سے اب ان کی حالت بہت بہتر ہے. آپ سب احباب سے دعاؤں کی درخواست ہے. اللہ رب العزت والد محترم کو صحت کاملہ عطا فرمائے.
— Yousaf Jamil (@YousafjamilMTJ) December 27, 2022
انہوں نے بتایا کہ اللہ کے فضل سے اب ان کی حالت بہت بہتر ہے، عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔ یوسف جمیل کے بیان کو مولانا طارق جمیل کے آفیشل اکاؤنٹ سے ری ٹوئٹ کرایا گیا ہے۔
یوسف جمیل کے مطابق پریشانی والی خبر تھی لیکن اب نہیں ہے. ان کا کہنا تھاکہ مولانا طارق جمیل کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے اور کینیڈا کے وقت کے مطابق رات 3 بجے سینے میں درد ہوا. انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سارا پروسیجر عافیت کےساتھ مکمل ہوگیا. انہوں نے کہا کہ گھر سے دور ہونا پریشانی کا باعث ہے. والد کیلئے دعاؤں کی درخواست ہے۔