ورلڈ کپ میں رونالڈوپر’سیاسی پابندی’ لگائی گئی، ترک صدر

ورلڈ کپ میں رونالڈوپر’سیاسی پابندی’ لگائی گئی، ترک صدر

ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان پرتگالی فٹبالرکرسٹیانورونالڈو کی حمایت میں سامنے آگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کے دوران ترک صدر نے کہا کہ رونالڈو کو ضائع کردیا گیا۔ ورلڈکپ میں ان پرسیاسی پابندی لگائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ رونالڈو جیسے فٹبالر کو میچ میں صرف 30 منٹ باقی رہ جانے پر میدان میں بھیجنے کی وجہ سے ان کی نفسیات تباہ ہوگئی۔ ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ رونالڈو ایسا کھلاڑی ہے جو فلسطین کے لیے کھڑا ہوتا ہے۔ فیفا ورلڈکپ میں رونالڈو پری کوارٹرفائنل اورکوارٹرفائنل میں پرتگال کی فرسٹ الیون کا حصہ نہیں تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *