امریکا: برفانی طوفان سے تباہ کاریاں، 31افراد ہلاک

امریکا: برفانی طوفان سے تباہ کاریاں، 31افراد ہلاک

امریکا میں موسم سرما کے دوران آنے والے برفانی طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں 2 لاکھ سے زائد شہری تاحال بجلی سے محروم ہیں۔ جبکہ اب بھی 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہیں اورہزاروں تاخیر کا شکارہیں۔ ریاست نیو یارک کے شہر بفلو میں صورتحال تشویشناک ہے اور اب تک 8 فٹ برف پڑچکی ہے۔ بفلو میں برفانی طوفان سےمزید 3 افراد ہلاک ہوگئے جس کےبعد شہرمیں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی۔ امدادی کاموں کے لیے 200 نیشنل گارڈز تعینات کیے گئے ہیں اور ایمرجنسی سروسز بھی شدید متاثرہ علاقوں تک پہنچنے میں ناکام ہیں۔ امریکی ریاست مونٹانا میں درجہ حرارت منفی 45 ڈگری تک گرگیا۔ ریاست مشی گن کے ساحل پر برف ہی برف ہے جب کہ  پارک میں لگے جھولے برف کے مجسموں میں تبدیل ہوگئے۔ ادھر کینیڈا میں بھی برفباری کے باعث صورتحال پریشان کن ہے۔ اونٹاریو اور کیوبک میں لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔ ٹورنٹو اور اوٹاوا کے درمیان مسافر ٹرین بند  ہے اور بڑے شہروں میں پروازیں معطل ہیں۔ سڑکوں کی صورتحال بھی انتہائی خراب ہے۔ مغربی کینیڈا کے ہائی وے پر مسافر بس کو حادثہ  پیش آیا جس میں4 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *