کرکٹ آسٹریلیا کا شاندار انداز میں اپنے لیجنڈری کرکٹر شین وارن کو خراج عقیدت

کرکٹ آسٹریلیا کا شاندار انداز میں اپنے لیجنڈری کرکٹر شین وارن کو خراج عقیدت

کرکٹ آسٹریلیا نے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹاپ ایوارڈ ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا نام شین وارن سے منسوب کردیا۔ شین وارن ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کرکٹ آسٹریلیا کے ایوارڈز کے موقع پر دیا جائے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا اورجنوبی افریقا کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں شین وارن کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے شائقین کو فلاپی ہیٹ پہن کر ایم سی جی آنے کا کہا تھا۔

آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑیوں نےبھی گراؤنڈ میں اترتے وقت فلاپی ہیٹ پہنیں۔ لیجنڈری کرکٹر شین رواں سال تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *