نیوزی لینڈ کا 20 سال بعد پاکستان میں پہلا ٹیسٹ، پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں بابراعظم نےٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ کیلئے قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئیں۔ محمد رضوان کی جگہ سابق کپتان سرفرازاحمد کی چارسال بعد پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے۔ سرفرازاپنےکیرئیرکا پچاسواں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔ فاسٹ بولرمیرحمزہ بھی 2018 کے بعد پہلی مرتبہ ٹیسٹ میں ان ایکشن ہیں۔ امام الحق ایک میچ کی غیرحاضری کے بعد ٹیم میں واپس آگئے۔ کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے اچھی دکھائی دے رہی ہے۔ نئی سیریز ہے کوشش ہوگی کہ پہلے سے بہترپرفارم کریں۔

- December 26, 2022
2 years ago
0
You can share this post!