قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی زندگی کی دوسری اننگز کا آغاز کردیا۔ حارث نے اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک سے نکاح کرلیا۔ نکاح کے موقع پر حارث رؤف اور ان کی اہلیہ مزنا مسعود بھرپور انداز میں تیار ہوئے۔


حارث رؤف کا نکاح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا لیکن رخصتی بعد میں ہوگی۔ نکاح کی تقریب میں حارث کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

نکاح کی تقریب میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید، سابق ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی اور سی ای او لاہور قلندرز ثمین رانا بھی شریک ہوئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *