عمران خان کی سابق اہلیہ اور صحافی ریحام خان نے تیسری شادی کرلی

عمران خان کی سابق اہلیہ اور صحافی ریحام خان نے تیسری شادی کرلی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ اوربرطانوی صحافی ریحام خان نے مرزا بلال بیگ سے تیسری شادی کرلی۔ ریحام خان نے اپنی شادی کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کےذریعے کیا۔

ریحام خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں سفید میکسی جبکہ ان کے شوہر مرزا بلال بیگ کو ڈارک مہرون تھری پیس سوٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ریحام خان کے شوہران سے 13 سال چھوٹے ہیں۔

ریحام خان کی جانب سے شیئرایک تصویر میں انہیں اور مرزا بلال بیگ کو نکاح کے بعد دعا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ریحام نے 1990 میں پہلی شادی اعجاز رحمان سے کی تھی اور ان کی طلاق 2005 میں ہوئی اس شادی سے ان کے 3 بچے بھی ہیں جو برطانیہ میںقیم ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے 2015 میں سابق وزیر اعظم عمران خان سے دوسری شادی کی لیکن یہ شادی چند ماہ ہی چلی اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *