انگلینڈ نے پاکستان کوتیسرے اورآخری ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کرتین میچزکی سیریزمیں وائٹ واش کردیا۔ راولپنڈی اورملتان کے بعد کراچی ٹیسٹ بھی پاکستان کے ہاتھ سے گیا۔ پاکستان کواپنی سرزمین پرپہلی بار3 میچزکی سیریزمیں وائٹ واش شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلینڈ نے 167 رنزکا ہدف چوتھے روزپہلے سیشن میں باآسانی 2 وکٹوں پرپورا کرلیا۔ بین ڈکٹ نے 82 اورکپتان بین اسٹوکس نے 35رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔ پاکستان نے پہلی اننگزمیں 304 جبکہ دوسری اننگزمیں 216رنزبنائے۔ انگلینڈ نےپہلی اننگزمیں 354رنزاسکورکئے۔

- December 20, 2022
2 years ago
0
You can share this post!