کراچی میں پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کی دعوت پربیٹنگ کررہی ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستانی کپتان بابراعظم نےٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نائب کپتان شان مسعود کوپلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔ لیگ اسپنر اُسامہ میرنے ون ڈے ڈیبیوکیا۔ حارث سہیل کی 2 سال بعد پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے۔
پہلے میچ کیلئے قومی ٹیم بابراعظم، امام الحق، فخرزمان، حارث سہیل، محمد رضوان، سلمان آغا، محمد نواز، اسامہ میر، نسیم شاہ، وسیم جونیئراورحارث رؤف پرمشتمل ہے۔