یو اےای کے صدر شیخ محمد بن زایدالنہیان کا دورہ پاکستان ملتوی

یو اےای کے صدر شیخ محمد بن زایدالنہیان کا دورہ پاکستان ملتوی

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا۔ شیخ محمد بن زاید النہیان کو آج سرکاری دورے پر اسلام آباد آنے والے تھے۔ ان کا طیارہ صبح 10 بجے نور خان ایئربیس پر لینڈ کرنا تھا لیکن خراب موسم کی وجہ سے طیارے کو کلیئرنس نہیں مل سکی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کےصدرکا دورہ ری شیڈول ہوگا۔ یو اے ای صدر نے وزیراعظم سے رابطہ کرکے دورہ منسوخی پر افسوس کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ جلد دودن کے دورے پراسلام آباد آؤں گا۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ یو اے ای صدر کی سلامتی وحفاظت زیادہ عزیز ہے۔ اس موسم میں پرواز کا خطرہ نہیں لے سکتے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *