یوٹیوب کی سی ای او ، گوگل کے پہلے ملازمین میں سے ایک، سوسن ووجکی اپنے عہدے سے مستعفی

یوٹیوب کی سی ای او ، گوگل کے پہلے ملازمین میں سے ایک، سوسن ووجکی اپنے عہدے سے مستعفی

سوسن ووجکی نے جمعرات کو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اس خبر کے بارے میں ذاتی اپ ڈیٹ میں کہا۔ 54 سالہ ووجکی کی جگہ ان کے نائب نیل موہن لیں گے، جو ایک سینئر ایڈورٹائزنگ اور پروڈکٹ ایگزیکٹو ہیں جنہوں نے 2008 میں گوگل کو جوائن کیا تھا۔ یہ  تبدیلی اس وقت آئی جب یوٹیوب کی اشتہاری آمدنی میں مسلسل دوسری سہ ماہی میں کمی واقع ہوئی ۔ جس میں ٹک ٹاک اور فیس بک کی ریلز جیسی مختصر ویڈیو سروسز اور نیٹ فلکس کی  اسٹریمنگ سروسز کے ساتھ  یوٹیوب کو شدید مسابقت کا سامنا ہے۔ ٹیک کی سب سے نمایاں خواتین میں سے ایک، ووجکی نے کہا کہ وہ “خاندان، صحت اور ذاتی منصوبوں” پر توجہ مرکوز کریں گی، اور الفابیٹ میں مشاورتی کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

 

وہ پہلے گوگل میں اشتہاری مصنوعات کی سینئر نائب صدر تھیں اور 2014 میں یوٹیوب کی سی ای او بن گئیں۔ پال نے کہا، جو بات کم واضح ہے وہ یہ ہے کہ آیا موہن، جو آج تک نسبتاً کم پروفائل کے مالک ہیں، یوٹیوب کو دوبارہ ٹریک پر لانے کے لیے قائدانہ خصوصیات رکھتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *