یوم آزادی، ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے سول ایوارڈز کا اعلان

یوم آزادی، ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے سول ایوارڈز کا اعلان
یوم آزادی، ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے سول ایوارڈز کا اعلان
ملک کے 75ویں یوم آزادی پرحکومت نے کھیلوں سے وابستہ مختلف شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔
اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کیلئے نشان امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ستارہ امتیاز اور ویمنزٹیم کی قائد بسمہ معروف کو تمغہ امتیاز کیلئے نامزد کیا گیا ہے، کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹس ارشد ندیم اور نوح دستگیر بٹ صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکرگی کیلئے نامزد ہوئے ہیں۔ کوہ پیما سربازعلی، اسنوکر پلیئراحسن رمضان، اوربلائنڈ کرکٹرمسعود جان کو پرائیڈ آف پرفارمنس ملے گا۔ کھلاڑیوں کو ایوارڈز دینے کی تقریب آئندہ سال 23 مارچ کو ہوگی۔

Related Articles