گوگل’ کی بطور کمپنی پاکستان میں رجسٹریشن ، ،ٹک ٹاک بھی جلد آرہا ہے

گوگل’  کی بطور کمپنی پاکستان میں رجسٹریشن ، ،ٹک ٹاک بھی جلد آرہا ہے

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے اخبار ‘ڈان’ کو بتایا کہ گوگل کے بعد دیگر بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی پاکستان میں دفاتر کھولیں گی۔

اُنہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں گوگل پاکستان میں اپنا دفتر قائم کر لے گا۔ تاہم اُنہوں نے یہ نہیں بتایا کہ گوگل کا دفتر پاکستان کے کس شہر میں ہو گا۔

سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن سرٹیفکیٹ کے مطابق گوگل ایشیا پیسفک کے پاکستان میں لائزن آفس کو رجسٹر کر لیا گیا ہے جو سنگاپور سے آپریٹ ہو رہی ہے۔

امین الحق نے کہا کہ گوگل کے بعد بہت جلد ٹک ٹاک بھی پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے جا رہا ہے جب کہ فیس بک کے ساتھ بھی اس حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *