ناٹوناٹو : گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے والا گانا کہاں فلمایا گیا؟

ناٹوناٹو : گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے والا گانا کہاں فلمایا گیا؟

 گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے والا گانا “ناٹو ناٹو” یوکرین میں صدارتی محل کے سامنے فلمایا گیا۔ تیلگو فلم ’آر آر آر‘ کے گیت ’ناٹو ناٹو‘ کوگولڈن گلوب ایوارڈ جیت کرتاریخ رقم کی جس پر بھارت میں بڑے پیمانے پر خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔ فلم کے دلکش میوزیکل گانے ناٹو ناٹو کو بہترین ’اوریجنل‘ نغمے کا ایوارڈ دیا گیا جس نے ٹیلر سوئفٹ اور ریحانہ جیسے ہیوی ویٹس کو پیچھے چھوڑدیا۔

یہ ہٹ گیت 2021 میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے فلمایا گیا تھا۔ موسیقارایم ایم کیروانی نے ایوارڈ وصول کیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے فلم کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ آسکر ایوارڈ یافتہ میوزک کمپوزر اے آر رحمان نے اس جیت کو ’پیراڈائم شفٹ‘ قراردیا۔ یعنی ان کی رائے میں اب سب کا دھیان ساؤتھ انڈیا کی فلموں پر ہے۔

“ناٹوناٹو” گانے پرآج کل بچے اور بڑے دونوں رقص کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس گانے نے سنیما شائقین کے دل و دماغ کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔ یہ گانا آسکر ایوارڈ کے لیے بھی مقابلے میں شامل ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *