ایک نئے ہائی ٹیک مطالعہ نے تقریباً 1,000 قدیم مایا بستیوں کا انکشاف کیا ہے، جن میں 417 ایسے نامعلوم شہر بھی شامل ہیں جنہیں شاید دنیا کے پہلے ہائی وے نیٹ ورک کے ذریعے جوڑآ گیا تھا، لیکن یہ شہر اب تک شمالی گوئٹے مالا کے گھنے جنگلوں میں ہزاروں سالوں سے پوشیدہ تھے۔ یہ تقریباً 3,000 سال پرانے مایا مراکز اور متعلقہ بنیادی ڈھانچے کی تازہ ترین دریافت ہے، گوئٹے مالا کی انتھروپولوجیکل ریسرچ فاؤنڈیشن کے مطالعات کی نگرانی کرنے والی ایک ٹیم کے مطابق یہ نتائج پہلی بار گزشتہ ماہ جرنل
Ancient Mesoamerica
میں شائع ہوئے تھے۔ تمام نئے شناخت شدہ ڈھانچے سب سے بڑی مایا سٹی ریاستوں کے ابھرنے سے صدیوں پہلے تعمیر کیے گئے تھے۔ جنہیں “لی ڈار” ٹیکنالوجی کی مدد سے دریافت کیا گیا۔ یہ ٹیکنالوجی طیاروں کا استعمال کرتی ہے، جس سے محققین کو پودوں کو چھیلنے اور نیچے قدیم ڈھانچے کا نقشہ بنانے میں مدد ملتی ہے۔ محققین کے مطابق تازہ ترین تجزیے میں جو تفصیلات سامنے آئی ہیں ان میں قدیم دنیا کا پتھر کا پہلا وسیع نظام “ہائی ویز یا سپر ہائی ویز” بھی شامل ہے۔ اب تک تقریباً 110 میل (177 کلومیٹر) کشادہ سڑکیں سامنے آ چکی ہیں، جن میں سے کچھ کی پیمائش تقریباً 130 فٹ چوڑی اور زمین سے 16 فٹ تک بلند ہے۔