بلوچستان میں آٹے کا بحران، شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز

بلوچستان میں آٹے کا بحران، شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز

بلوچستان میں گندم کا بحران سنگین ہوتا جارہا ہے۔ آٹا سرکاری نرخوں پرنہ ملنے پر شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریزہوچکا ہے۔ مظاہرین نے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ جانے والی شاہراہ پر دھرنا دے دیا۔ سستے آٹے کی تلاش میں سرگرداں شہریوں نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ جانے والا زرغون روڈ بلاک کردیا۔ آٹا لینے آیا ایک معمر شخص سڑک پر لیٹ کر دہائی دیتا رہا اور کہتا رہا کہ ہم پرگاڑی چڑھا دو، ہمیں ختم کردو، نہ ہم ہوں گے، نہ آٹا لینے آئیں گے۔ شہریوں کا کہنا ہےکہ ہم لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ خواتین اور بچوں کے ساتھ آئے ہیں۔ حکومت سے معافی چاہتے ہیں ہمیں آٹا دیں، آٹا نہیں مل رہا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ بلوچستان سلمان کاکڑکے مطابق محکمہ خوراک کی جانب سے پاسکو سے خریدی گئی گندم کی 2 لاکھ بوریوں میں سے صرف چند ہزار بوریاں ہی کوئٹہ پہنچ سکی ہیں۔ 20 کلو کا تھیلا 1471 میں عوام کو دے رہے تھے لیکن ہماری سپلائی لائن جو بلوچستان کو پنجاب اور سندھ سے فیڈ کرتی ہے وہ کٹ آف ہوگئی تو حالات سنگینی کی طرف چلے گئے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت کو صوبے میں گندم اور آٹے کی فراہمی اور بڑھتے نرخوں کو کنڑول کرنے کے لیے فوری طور پرجامع اور مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *