جنوبی افریقہ میں سفید، کالی اور بھوری بطخوں کے جھنڈ گھونگوں اور کیڑوں کا شکار کرتے ہیں۔ جب یہ جھنڈ انگور کی بیلوں کا رخ کرتے ہیں تو ان شکاری بطخوں سے بچ نہیں پاتے۔
جنوبی افریقہ کے شہر سٹیلن بوش میں انگور کی بیلوں کی حفاظت یہ بطخیں کرتی ہیں، جس سے مالکان کو کیڑے مار ادویات اور مصنوعی کھادوں سے پاک رہنے میں مدد ملتی ہے۔ 500 بطخوں کی یہ فوج کیڑے کھانے کی ڈیوٹی بھی دیتی ہیں اور سیاحوں کی بھی تفریح کا باعث ہوتی ہیں۔