کینیڈا کےصوبے میں ڈرگزکی تھوڑی مقداررکھنا جرم نہیں ہوگا

کینیڈا کےصوبے میں ڈرگزکی تھوڑی مقداررکھنا جرم نہیں ہوگا

کینیڈا کا صوبہ برٹش کولمبیا ملک میں پہلی بارٹرائل شروع کررہا ہے جس کے تحت کوکین اور ہیروئن کی تھوڑی مقدار اپنے پاس رکھنا جرم نہیں ہوگا۔ برٹش کولمبیا میں بالغ افراد 2.5 گرام تک ڈرگزکے ساتھ ساتھ methamphetamine، fentanyl اورمارفین رکھ سکتے ہیں۔ کینیڈا کی حکومت نے صوبے کوتین سال کے ٹرائل کیلئے منظوری دے دی ہے۔ حکام کے مطابق یہ تمام مادے غیرقانونی رہیں گے لیکن بالغ افراد جن کے پاس مجموعی طورپر2.5 گرام سے کم منشیات ہوگی انہیں نہ توگرفتار کیا جائے گا نہ ہی ان ڈرگزکوضبط کیا جائے گا۔ اس کے بجائے انہیں صحت اور سماجی خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔ حکام کے مطابق 2016 میں منشیات کوصحت عامہ کی ایمرجنسی قراردینے کے بعد سے برٹش کولمبیا میں تقریباً 10 ہزار افراد منشیات کی زیادتی کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکی ریاست اوریگون 2020 سے اسی طرح کی پالیسی پرعمل پیرا ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *