آوچے اپنے قد کی وجہ سے صحت کی پیچیدگیوں کا شکار رہتے ہیں۔ شمالی گھانا کے ایک دیہی کلینک میں ایسے ہی ایک ہاسپٹل وزٹ میں جب انہیں ناپنے والی چھڑی کے پاس سیدھے کھڑے ہونے کو کہا گیا۔ اور جب ۲۹ سال کے آوچے کو ناپا گیا تو حیران نرس نے انہیں بتایا ،،، ” آپ پیمانے سے زیادہ لمبے ہو گئے ہیں۔” کلینک آوچے کے قد کی اونچائی کے بارے میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کیونکہ ان کے پاس پیمائش کرنے کے صحیح اوزار نہیں تھے۔ نرس نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ ایک کھمبہ تلاش کریں اور قد ناپنے کی کوشش کریں۔ اس طرح وہ اپنے اندازے پر پہنچ سکیں گے۔ آوچے نے کسی نہ کسی طرح اپنا قد ناپ ہی لیا ، جو نو فٹ چھ انچ تھا۔ جب کہ ورلڈ ریکارڈ ہولڈر دنیا کے سب سے لمبے آدمی سلطان کوسین کا قد 8 فٹ 2 انچ ہے۔ تو کیا Awuche دنیا کے سب سے لمبے انسان ہیں؟ ورلڈ ریکارڈوالوں کو دیکھنا ہوگا۔

- January 2, 2023
2 years ago
0
You can share this post!